میلانیا ٹرمپ نے ایپسٹین سے تعلق کی خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا

image

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کی ایپسٹین کے ساتھ جعلی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مہم غلط معلومات پھیلانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے اس موقع پر ایپسٹین کیس سے متاثرہ خواتین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو اپنی کہانیاں بیان کرنے کا مکمل موقع ملنا چاہیے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔

میلانیا ٹرمپ نے امریکی کانگریس میں اس معاملے پر کھلی سماعت کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر متاثرہ خاتون کو حلف کے تحت گواہی دینے کا موقع دیا جائے۔

ان کے مطابق ایسی گواہی کو کانگریس کے مستقل ریکارڈ کا حصہ بنایا جانا چاہیے تاکہ سچائی محفوظ رہ سکے اور آئندہ نسلوں کے لیے بھی دستیاب ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شفاف تحقیقات اور متاثرین کی آواز سننے سے ہی انصاف ممکن ہے اور اسی صورت اس حساس معاملے کی مکمل حقیقت سامنے آ سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US