آئین ریاستی ڈھانچے اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، شازیہ مری

image

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے یومِ دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آئین ریاست کا اعلیٰ ترین قانون ہے جو ریاستی ڈھانچے اور بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو اتحاد، جمہوریت اور وفاقی توازن پر مبنی تھا، اور یہ وہ متفقہ دستاویز ہے جس نے ملک میں پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھی۔

شازیہ مری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئینی بحالی کی جدوجہد کو مضبوط انداز میں آگے بڑھایا اور ان کی کاوشوں نے مشکل ترین ادوار میں بھی ملک میں آئینی تسلسل کو برقرار رکھا۔ انہوں نے آئین کی بالادستی اور بحالی کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام افراد کو شاندار الفاظ میں سلام پیش کیا۔

ترجمان پی پی پی پی نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین اور صوبوں کو مضبوط بنایا، جس سے پارلیمانی بالادستی مستحکم ہوئی اور صوبائی خودمختاری کو وسعت ملی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ آئینی بالادستی اور جمہوری تسلسل پر زور دیتے ہیں، کیونکہ آئینِ پاکستان ہی ملک میں اتحاد، انصاف، استحکام اور قومی ہم آہنگی کی اصل بنیاد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US