روس اور یوکرین کے درمیان بھی عارضی جنگ بندی کا اعلان

image

امریکا اور ایران کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان بھی عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر 32 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کی یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی توثیق کردی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ اقدام مذہبی تہوار کے دوران کشیدگی میں کمی کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ایسٹر کے موقع پر 30 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی ہوئی تھی، تاہم اس دوران دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US