ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

image

ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال خرازی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے، ایرانی حکام نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کمال خرازی گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جاملے۔ وہ یکم اپریل کو امریکا اور اسرائیل کی بمباری میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اسی حملے میں ان کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ کمال خرازی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایرانی حکام اور سیاسی رہنماؤں نے کمال خرازی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US