بلومبرگ نے بھارت کی سفارتی تنہائی بے نقاب کردی، پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

image

امریکی جریدے بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں بھارت کی سفارتی تنہائی کو نمایاں کرتے ہوئے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب ایک بڑی پیش رفت ہے، جبکہ بھارت اس عمل میں پیچھے رہ گیا۔

جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر ایک اہم سفارتی کامیابی حاصل کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے لیے خیرسگالی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار اور اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US