آبنائے ہرمز سے کسی فوجی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی پاسدارانِ انقلاب

image

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے صرف غیر فوجی اور تجارتی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ فوجی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندی ہوگی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ سے کسی بھی ملک کے فوجی جہازوں کو گزرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں مزید خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی جانب سے آبنائے ہرمز سے فوجی جہاز گزارنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ایرانی حکام کا یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور عالمی سطح پر بحری راستوں کی حفاظت کے حوالے سے بحث جاری ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سمندری حدود اور تزویراتی مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکس ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فوجی مداخلت یا نقل و حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس بیان کے ذریعے ایران نے ایک بار پھر اس اہم عالمی شاہراہ پر اپنے کنٹرول اور دفاعی پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US