ایک ہی ملاقات میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے، اسماعیل بقائی

image

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایک ہی ملاقات میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پیغام میں کہا ہے پاکستان کی ثالثی میں ہفتے کی صبح شروع ہونے والے مذاکرات ابھی جاری ہیں، پاکستان کی ثالثی میں اہم مذاکرات ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان پیغامات اور متن کا متعدد بار تبادلہ ہوا، ایران اپنے ملکی مفادات کے تحفظ کیلیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ فریقین کے درمیان اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی، ایران اور خطے میں جنگ کا خاتمہ مذاکراتی عمل میں شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US