سیہون: لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانہ پیٹیوں سے کروڑوں روپے، طلائی زیورات برآمد

image

سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر نصب نذرانہ پیٹیوں کو 8 ماہ 14 دن کے طویل وقفے کے بعد کھولا گیا، جس میں جمع ہونے والے 2 کروڑ 38 لاکھ 78 ہزار 750 روپے نکال لیے گئے۔

چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختیار ابڑو کے مطابق، رقم کی گنتی کا عمل اوقاف حکام کی نگرانی میں مسلسل 4 روز تک جاری رہا۔ نذرانے میں نہ صرف ملکی کرنسی بلکہ بڑی مقدار میں سونا، چاندی اور غیر ملکی کرنسی بھی شامل تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ نقد رقم بینک میں جمع کرا دی گئی ہے، جبکہ سونا اور چاندی سرکاری قواعد کے مطابق توشہ خانے میں محفوظ کردیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US