ڈی آئی خان میں زہریلا حلوہ کھاتے ہی 3 نوجوان جاں بحق

image

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے گاؤں پلوسکی میں مضر صحت حلوہ کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زہریلی خوراک کے باعث 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ تیسرے نوجوان نے اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شیران خان، فتح محمد اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حاجی جمال خان کرمیزئی خاندان سے ہے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او درازندہ کے مطابق پولیس نے معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US