کینیڈا نے امریکا پر دفاعی مالی انحصار ختم کردیا

image

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا اب امریکا کے ساتھ اپنے دفاعی مالی انحصار کو ختم کررہا ہے اور اس سلسلے میں واشنگٹن کو کی جانے والی دفاعی ادائیگیاں بھی روک دی گئی ہیں۔

مارک کارنی کے مطابق یہ فیصلہ کینیڈا کی خودمختاری کو مضبوط بنانے اور دفاعی پالیسی کو زیادہ خود انحصار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور اندرونی وسائل پر انحصار کو ترجیح دے گا۔

حکومتی اعلان کے بعد عوامی سطح پر اس فیصلے کو خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے اسے قومی خودمختاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے کے بعد کینیڈا اور امریکا کے درمیان دفاعی تعلقات کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہیں، جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US