امریکا اور ایران امن کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئیں، آسٹریلیا

image

آسٹریلیا نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور جنگ بندی کو ہر صورت برقرار رکھیں۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہونے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور محاذ آرائی کے عالمی معیشت پر انتہائی منفی اور دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ وہ اس تنازعے کا فوری، سفارتی اور پائیدار حل چاہتی ہے تاکہ عالمی استحکام کو لاحق خطرات کو کم کیا جاسکے۔

آسٹریلیا نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور مذاکراتی عمل کو ترجیح دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US