انسانی خلائی پرواز کے عالمی دن پر گورنر سندھ کا پیغام

image

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے انسانی خلائی پرواز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ خلائی تسخیر محض ایک سفر نہیں بلکہ انسانی وقار اور علمی عروج کی علامت ہے، جبکہ آج کا دن انسانی عزم، جدوجہد اور کائنات کی تسخیر کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خلائی تحقیق اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور خلائی ٹیکنالوجی کا پرامن استعمال اور انسانیت کی فلاح و بہبود پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

گورنر سندھ نے خلائی مشنز میں پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی شمولیت کو قومی فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی خلائی دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور سائنسی تعاون کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ خلائی تحقیق اور فلکیات جیسے جدید شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ پاکستان سائنسی میدان میں مزید ترقی کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماہرین کی صلاحیتیں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US