جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد کشیدگی، حزب اللہ کی جوابی کارروائی

image

جنوبی لبنان میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی ہے جہاں صیہونی فوج نے اپنی کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تاریخی شہر صور کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم پانچ لبنانی شہری جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ملبے سے نکالنے اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں حزب اللہ کے راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US