روسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے تعاون کی یقین دہانی

image

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اسلام آباد میں ہونے والے امریکا-ایران مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں ضروری ہیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ماسکو اس سلسلے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہے اور امن کی کوششوں میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US