ایران امریکا مذاکرات بے نتیجہ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

image

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں عدم پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 105 ڈالر فی بیرل سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب یو اے ای مربن خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جو ایک فیصد کمی کے ساتھ 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US