امریکا کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر ایرانی اسپیکر قالیباف کا طنزیہ پیغام

image

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سمندری راستوں پر پابندی کی دھمکی امریکا کے لیے معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے خصوصاً تیل کی قیمتوں کے حوالے سے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے منسلک بحری آمد و رفت پر ناکہ بندی آج رات سے شروع کی جا رہی ہے، جس سے خلیجی خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں قالیباف نے امریکی انتباہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں اور اس کا سب سے زیادہ اثر امریکی عوام پر پڑے گا۔

انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق ایک تصویر بھی شیئر کی اور خبردار کیا کہ اگر صورتحال مزید بگڑی تو امریکا میں فی گیلن قیمتیں 4 سے 5 ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

قالیباف کے پیغام میں ایک علامتی مساوات بھی شامل تھی جسے سوشل میڈیا صارفین نے سمندری راستوں پر دباؤ اور عالمی توانائی مارکیٹ کے ردعمل کی تشریح کے طور پر دیکھا۔ اس میں آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی کے اثرات کو تیل کی قیمتوں میں اضافے سے جوڑا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US