سعودی عرب میں حج سیزن 2026 کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے گئے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے آج سے جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ حج انتظامات کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کے لیے مکہ مکرمہ سے روانگی کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد نسک پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ اجازت ناموں کا اجرا 18 اپریل سے 31 مئی تک معطل رہے گا۔
وزارت کے مطابق حج ویزا ہولڈرز کے علاوہ کسی بھی دوسرے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ مکرمہ میں داخلے یا قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ حج قوانین اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔