چین کا انرجی سیکیورٹی پر مؤقف: تمام فریقین سے تعاون کیلیے تیار

image

چین نے کہا ہے کہ وہ انرجی سیکیورٹی کے معاملے پر تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال میں تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ترجمان نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ عالمی توانائی کی سلامتی کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے بات چیت اور سفارتی حل کو ترجیح دی جانی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US