آبنائے ہرمز کو سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے کھولنا ہی بہترین راستہ ہے، ترک وزیر خارجہ

image

ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کشیدگی کے بجائے سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے کھولنا ہی بہترین راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اہم سمندری گزرگاہ کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط بعض اوقات مشکلات پیدا کرتے ہیں، تاہم اسے کھلا رکھنے کے لیے عالمی سطح پر سفارتی حل اپنانا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فورسز کو اس خطے میں مختلف چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔

حقان فدان کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور ممکنہ جنگ بندی کے امکانات موجود ہیں کیونکہ دونوں فریقین صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جوہری تنازع کا حل نہ نکالا گیا تو خطے میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US