انسداد پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے، وزیرداخلہ سندھ

image

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ بھر میں انسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تمام اضلاع کے ایس ایس پیز خود اس مہم کی سیکیورٹی کی نگرانی کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے مزید تاکید کی کہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US