وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ ترکیہ متوقع، ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے

image

وزیراعظم شہباز شریف کو ترکیہ کے دورے کی دعوت موصول ہوئی ہے اور ذرائع کے مطابق وہ رواں ہفتے ترکیہ کا اہم دورہ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ترکیہ روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے جو 17 سے 19 اپریل تک انطالیہ میں منعقد ہوگا۔

فورم میں دنیا بھر سے عالمی رہنما، سفارتکار اور ماہرین شریک ہوں گے جہاں علاقائی و عالمی امور، سیکیورٹی، اور امن سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US