پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کراچی سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرونِ ملک فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے نجی ایئرلائن ایئرسیال نے سکھر کے لیے نئی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
اس سلسلے میں پہلی پرواز ایئربس A320 کے ذریعے آپریٹ کی گئی، جس کے تحت فلائٹ (SIF152) 37 مسافروں کو لے کر سکھر پہنچی، جبکہ واپسی پرواز (SIF153) 39 مسافروں کے ساتھ سکھر سے روانہ ہوئی۔
ابتدائی شیڈول کے مطابق اس روٹ پر ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی جس سے اسلام آباد اور سکھر کے درمیان براہِ راست فضائی سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سروس کے آغاز سے مسافروں کو سفری آسانی فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں کے درمیان رابطوں کو مزید تقویت ملے گی۔