امریکا ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ناکامی سے دوچار ہوگا، اسماعیل قانی

image

ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ناکامی سے دوچار ہوگا، اور اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو ایران اپنے مزید جدید اور خفیہ ہتھیار سامنے لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

تہران میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ دشمن ایران کی دفاعی طاقت کا درست اندازہ لگانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔

جنرل اسماعیل قانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ فوجی مداخلت کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی موجودگی انتہائی مؤثر ہے اور کسی بھی غیر ملکی بحری جہاز کی مداخلت یا قریب آنے کی کوشش پر سخت فوجی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی ناکہ بندی یا تنازع کی صورت میں عالمی سطح پر توانائی کی سپلائی شدید متاثر ہوسکتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری جارحیت کرنے والے ممالک پر ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US