برطانوی وزیراعظم کا امریکا ایران کشیدگی کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

image

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان سمیت دیگر شراکت دار ممالک کی سفارتی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے خطے میں تناؤ کے خاتمے اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی عمل بغیر کسی مزید تصادم کے جاری رہے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال کی مکمل بحالی کے لیے ابھی کام باقی ہے، کیونکہ عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے بحری آمد و رفت کی آزادی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US