چینی صدر Xi Jinping نے زور دیا ہے کہ عالمی امن اور استحکام کے لیے بین الاقوامی قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، بصورت دیگر دنیا ایک بار پھر ”جنگل کے قانون“ کی طرف جاسکتی ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں اماراتی ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ایک مضبوط اور پائیدار سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل ضروری ہے۔
صدر شی نے خطے میں قومی خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا خیال رکھنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کو باہمی تعاون کے ذریعے ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں استحکام کو فروغ دیا جاسکے۔