اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدوں کو معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دفاعی ساز و سامان کے تبادلے سے متعلق معاہدہ موجود تھا، تاہم اطالوی حکومت نے اس میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم جارجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو سے متعلق دیے گئے بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوپ کے بارے میں ایسے الفاظ مناسب نہیں۔