مشرق وسطیٰ میں ممکنہ مستقل جنگ بندی سے متعلق خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں جبکہ ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.45 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 91 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی، جبکہ برطانوی خام تیل ایک فیصد اضافے کے ساتھ 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔
ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی جنوبی کوریا کے انڈیکس میں 2.96 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہانگ کانگ کی مارکیٹ 1.76 فیصد بڑھی جبکہ جاپانی اسٹاک انڈیکس میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔