گنگا رام اسپتال کے ہاسٹل کے یوٹیلٹی چارجز میں بڑا اضافہ، مقیم پریشان

image

لاہور کے گنگارام اسپتال کے سرکاری ہاسٹل میں مقیم ڈاکٹروں اور نرسز کے یوٹیلٹی چارجز میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے تحت گیس اور بجلی کے بلوں میں مجموعی طور پر 400 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی شرح کے مطابق ہاسٹل میں رہائش پذیر طبی عملے کا ماہانہ یوٹیلٹی بل 500 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے، جبکہ سوئی گیس کے چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے ماہانہ مقرر کیے گئے ہیں۔

بجلی کے بلوں میں بھی تقریباً 200 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ اے سی چارجز 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کر دیے گئے ہیں۔ ان تمام نئے چارجز کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

طبی عملے نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ریلیف فراہم کرنے کے بجائے اخراجات میں اس قدر اضافہ طبی عملے پر اضافی بوجھ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US