وزیراعظم کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ، اہم ملاقاتیں شیڈول

image

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف 15 سے 18 اپریل 2026 تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم اپنے دورۂ سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ ان کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

دورے کے دوران وزیرِاعظم سعودی عرب اور قطر کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون، علاقائی امن و سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

بعد ازاں وزیرِاعظم اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں ترکیہ کے شہر انطالیہ جائیں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

فورم کے دوران وزیرِاعظم عالمی رہنماؤں کے ساتھ لیڈرز پینل میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیرِاعظم کی ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں خطے کی صورتحال اور عالمی تعاون پر گفتگو ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US