ایران کو زیر کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوں گی، مسعود پزشکیان

image

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے حالیہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران کو زیر کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ تہران نہ تو جنگ کی خواہش رکھتا ہے اور نہ ہی خطے میں بدامنی کا حامی ہے، تاہم ایرانی عوام کسی بھی قسم کے معاندانہ رویے کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ سے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات اور مثبت تعاون پر مبنی رہی ہے اور یہ تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پائے جانے والے دہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران کے خلاف ہونے والی کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US