ترکیہ کوئی معمولی ریاست نہیں، طیب اردگان نے نیتن یاہو کو خبردار کردیا

image

ترک صدر طیب رجب اردگان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سخت ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ بچوں کے قاتل نے سوشل میڈیا پر ان کی اور ترکیہ کی توہین کی ہے، اور وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ترکیہ کوئی معمولی ریاست نہیں۔ ان کے مطابق کوئی بھی طاقت ترکیہ یا اس کے صدر کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔

طیب اردگان نے مزید کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے خطے میں امن کے امکانات کو متاثر کر رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جنگ بندی سے حاصل ہونے والے موقع سے مکمل فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

ترک صدر کے مطابق ترکیہ خطے میں مذاکرات کے تسلسل اور جنگ بندی میں توسیع کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US