ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے، اسماعیل بقائی

image

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطوں اور پیغامات کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایرانی وفد کی واپسی کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان متعدد مرتبہ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بدھ کے روز پاکستانی وفد کے تہران آنے کا امکان ہے، جو امریکا کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل سے متعلق ہوگا۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے مکمل خاتمے اور جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے جیسے اہم نکات پر بات چیت کی گئی ہے۔

امریکی محاصرہ جاری رہا تو بحیرہ احمر کے راستے بھی تجارت ممکن نہیں رہے گی، ایرانی فوج

دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی پابندیاں اور محاصرہ جاری رہا تو خلیج فارس میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور بحیرہ احمر کے راستے تجارت بھی ممکن نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US