91 سال کی عمر میں دادا بننے والا شخص گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا

image

آسٹریلیا میں ایک معمر شخص نے سب سے زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چارلس اسمتھ اس وقت 91 برس اور 209 دن کے تھے جب ان کی پوتی کی پیدائش ہوئی اور وہ پہلی بار دادا بنے۔ اس سے قبل جب ان کے بیٹے ایشلے اسمتھ کی پیدائش ہوئی تھی تو ان کی عمر 55 برس تھی۔

چارلس اسمتھ نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنی پوتی کو پہلی بار گود میں لیا تو ان کا دل نہیں چاہ رہا تھا کہ اسے چھوڑیں۔ ان کے مطابق یہ ان کی زندگی کا ایک انتہائی خوشگوار لمحہ تھا۔

ان کے بیٹے ایشلے اسمتھ کا کہنا ہے کہ ان کے والد نہ صرف ایک ریکارڈ ہولڈر ہیں بلکہ ایک متاثر کن شخصیت بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد کی سب سے بڑی خوبی ان کی آزادی اور فعال طرزِ زندگی ہے۔

ایشلے اسمتھ کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد چارلس اسمتھ کی زندگی نہایت متحرک ہے وہ اپنی کیمپر وین میں پورے آسٹریلیا کا سفر کرتے ہیں اور مورٹن بے میں کشتی رانی سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US