امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مؤقف کی حمایت نہ کی گئی تو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی معاہدہ ختم کیا جاسکتا ہے۔
اس معاہدے کا مقصد برطانوی برآمدات پر امریکی محصولات (ٹرمپ ٹیرفس) کے اثرات کو کم کر کے باہمی تجارت کو سہل بنانا تھا، جس پر اب تک دونوں حکومتیں اطمینان کا اظہار کررہی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جنگی صورتحال کے تناظر میں صدر ٹرمپ مسلسل برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور لیبر پارٹی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب، امریکی صدر نے بحریہ کو آبنائے ہرمز میں ممکنہ فوجی کارروائی کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کردی ہیں، جس سے خطے میں مزید تناؤ پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
برطانیہ کی جانب سے امریکی مؤقف سے اختلاف کی صورت میں اس اہم تجارتی معاہدے کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔