ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکی وزیر دفاع

image

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی صورت میں اسے کھلوانے کے لیے ایران کا انفراسٹرکچر تباہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک حالیہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں نے ایرانی بحریہ، فضائیہ اور میزائل سسٹم کو پہلے ہی شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے ایران کی بحری صلاحیت اب محدود ہوچکی ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے تباہ شدہ میزائل لانچرز کو دوبارہ فعال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، تاہم امریکا اس کی تمام تر عسکری سرگرمیوں اور اثاثوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل جاری ہے، تاہم ایران امریکی عسکری طاقت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US