ایران ڈیل ہوگئی تو پاکستان جاسکتا ہوں، امریکی صدر

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے پر بھی اہم پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ویک اینڈ پر اہم ملاقات متوقع ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو جنگ دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران اب ان نکات پر آمادہ ہو گیا ہے جن پر پہلے رضامند نہیں تھا اور اس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنائے گا اور نہ ہی اپنے پاس رکھے گا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں کمزور ہو چکی ہیں جبکہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔

ٹرمپ نے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور عندیہ دیا کہ اگر ایران سے معاہدہ طے پا گیا تو وہ اس پر دستخط کے لیے پاکستان آ سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم اور لبنانی صدر سے ان کی ٹیلیفون پر مثبت بات چیت ہوئی ہے اور دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہیں جبکہ وہ جلد دونوں رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US