ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ملک کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار اور چوکس ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے جنگ بندی کو ’میدانِ جنگ کی خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بھی ایرانی افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور وہ ہر ممکن خطرے کے لیے تیار ہیں۔
یومِ فوج کے موقع پر جاری بیان میں آئی آر جی سی نے کہا کہ ایرانی فوج اور پاسداران کسی بھی ممکنہ جارحیت کا طاقتور اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔بیان میں خبردار کیا گیا کہ کسی بھی نئی کشیدگی کی صورت میں مخالفین کو بھاری ضربوں اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔