ایران نے آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی اور یہ علاقہ مکمل طور پر ایرانی کنٹرول میں ہے۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں پر مبینہ پابندیاں اور بحری نقل و حرکت پر پابندیاں ختم نہیں کرتا، آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔
پاسداران انقلاب کے مطابق امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے نام پر بحری قزاقی کا مرتکب ہو رہا ہے جبکہ آبنائے ہرمز کا اسٹریٹجک کنٹرول مکمل طور پر ایرانی فورسز کے پاس ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تجارتی سرگرمیاں عارضی طور پر بحال ہوئی تھیں۔