یمنی حوثی گروپ کی آبی گزرگاہ باب المندب بند کرنے کی دھمکی

image

یمن کے حوثی گروپ نے اہم عالمی آبی گزرگاہ باب المندب کو بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

حوثی حکام کے مطابق اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادی امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے رہے تو وہ اس اہم راستے کو بند کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک بار باب المندب بند کر دیا گیا تو اسے دوبارہ کھولنا آسان نہیں ہوگا۔

حوثی رہنماؤں نے خبردار کیا کہ امریکا اور اس کے اتحادی خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے ان کے حقوق کا احترام کریں، ورنہ صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US