ماسکو نے ایران کے افزودہ یورینیم کی منتقلی میں مدد کی پیشکش کردی

image

روس نے ایران کے افزودہ یورینیم کی منتقلی کے معاملے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

روسی حکام کے مطابق ایران سے افزودہ یورینیم کی ممکنہ منتقلی میں روس تکنیکی اور سفارتی سطح پر سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس عمل میں نہ صرف تکنیکی پیچیدگیاں درپیش ہیں بلکہ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کی کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

روسی عہدیداروں نے کہا کہ ماسکو کو ایران کے ساتھ جوہری معاملات میں تعاون کا مثبت تجربہ حاصل ہے اور 2015 میں بھی روس نے افزودہ یورینیم کی منتقلی کے عمل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

روس کی جانب سے یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی سطح پر کشیدگی اور مذاکراتی کوششیں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US