ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کے دباؤ کے باعث ایران جنگ میں شامل ہوئے، کملا ہیرس

image

امریکا کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیلا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے دباؤ کے باعث ٹرمپ ایک ایسی جنگ میں شامل ہوئے جس میں امریکی عوام کی کوئی دلچسپ نہیں تھی اور یہ فیصلہ عوامی خواہشات کے برعکس تھا۔

کملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ اس جنگ کے باعث امریکی فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئیں، جبکہ یہ اقدام امریکی مفادات کے بجائے بیرونی دباؤ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US