امریکا سے مذاکرات جاری، مگر ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں، اسپیکر قالیباف

image

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاہم بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران ہر ممکن صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اپنے مخالفین پر اعتماد نہیں کرتا اور صورتحال کسی بھی وقت مزید بگڑ سکتی ہے۔

محمد باقر قالیباف نے واضح کیا کہ ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، جنگ کسی بھی لمحے شدت اختیار کر سکتی ہے۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران ایک جانب سفارتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب قومی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں مذاکرات اہم ضرور ہیں لیکن کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا بھی ناگزیر ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US