امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں ایک شخص کی فائرنگ سے 8 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے ایک ہی علاقے کے 3 مختلف گھروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک سے 14 سال کی عمر کے 8 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں اسے ہلاک کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے اور ہلاک ہونے والے بچوں میں سے زیادہ تر کا تعلق حملہ آور کے اپنے خاندان سے تھا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔