واشنگٹن: کیپیٹل ہل میں ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سابق امریکی فوجیوں اور ان کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کینن ہاؤس آفس بلڈنگ میں جمع ہوئے اور فوجی تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران بعض شرکاء نے امریکی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرے کے دوران 62 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں معذور افراد بھی شامل ہیں۔ گرفتاریوں کی تصدیق مختلف امریکی ذرائع ابلاغ نے کی ہے۔
یہ مظاہرہ سابق امریکی سروس ممبران کے ایک گروپ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فوجی کشیدگی میں اضافے کے خلاف ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پُرامن پالیسی اپنائے۔