ایران نے جہاز پر قبضے کا معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی بحری تنظیم کے سامنے اٹھا دیا

image

ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز پر قبضے کے معاملے کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی بحری تنظیم (IMO) کے سامنے اٹھا دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور موجودہ سیز فائر معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت نے اسے غیر قانونی اور مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی جہاز، اس کے ملاحوں، عملے اور ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ وزارت خارجہ کے مطابق جہاز پر قبضے کے دوران عملے اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US