وفاقی حکومت نے سول سرونٹس (ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر کرم الہیٰ کو فوری طور پر معطل کردیا ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کرم الہیٰ اس وقت پشاور میں ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے عہدے پر تعینات تھے۔
ایف بی آر کے سیکنڈ سیکریٹری ذاکر حسین کے دستخط سے جاری ہونے والے اس حکم نامے کے بعد متعلقہ افسر کو معطل تصور کیا جائے گا۔
نوٹیفیکیشن کی نقول چیئرمین ایف بی آر، تمام ممبران، ڈائریکٹر جنرلز اور اے جی پی آر سب آفس پشاور سمیت متعلقہ حکام کو ارسال کردی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔