ایک دلچسپ اور مزاحیہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک طالبعلم کو اسکول اسمبلی کے دوران چپکے سے چاکلیٹ کھانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں طالبعلم نہایت معصومانہ انداز میں آنکھیں بند کرکے چاکلیٹ کھاتا دکھائی دیتا ہے، جیسے اس کا خیال ہو کہ آنکھیں بند کرنے سے کوئی اسے دیکھ نہیں پائے گا۔ اس انوکھے اور ذہانت بھرے انداز نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔
یہ کلپ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے اور طالبعلم کی معصوم حرکت کو سراہا۔
ویڈیو نے مختصر وقت میں ہی خاصی مقبولیت حاصل کر لی ہے اور صارفین اسے بار بار دیکھ کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔