مہنگے ایندھن نے برطانوی باشندوں کو چور بنا دیا

image

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث برطانیہ میں پیٹرول پمپس سے ایندھن چوری کرنے کے واقعات میں 62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیٹرول چوروں سے رقم وصول کرنے والی کمپنی 'پے مائی فیول' کے اعداد و شمار کے مطابق، ایران پر حملے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عام شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک عام خاندان کو گاڑی کی ٹنکی بھروانے کے لیے پیٹرول پر 14 پاؤنڈ اور ڈیزل پر 27 پاؤنڈ سے زائد اضافی رقم ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

قیمتوں میں اس اضافے کے سبب پیٹرول پمپس پر کام کرنے والے عملے سے بدسلوکی کے واقعات بھی تواتر سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

جنوبی انگلینڈ میں متعدد پیٹرول پمپس کے مالک مسٹر جوش کا کہنا ہے کہ پہلے ہفتے میں صرف ایک یا دو بار پیٹرول چوری کے واقعات پیش آتے تھے، تاہم اب یہ تعداد پانچ تک پہنچ چکی ہے، جس سے انہیں ہفتہ وار تقریباً دو ہزار پاؤنڈ کا نقصان ہو رہا ہے۔

برطانوی حکومت نے اس صورتحال پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کی پوری قوت استعمال کی جائے گی اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US