جاپان کے جنوبی صوبے اوئیتا کے ہیجودائی ٹریننگ ایریا میں فوجی مشقوں کے دوران ٹینک کے اندر گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشق جاری تھی۔ دھماکے کے وقت 'ٹائپ 10 مین بیٹل ٹینک' کے گن ٹرٹ کے اندر موجود ٹینک کمانڈر، گنر اور سیفٹی افسر جان بحق ہوئے جبکہ ٹینک ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف ماسایوشی آرائی نے واقعے کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک ٹائپ 10 اور ٹائپ 90 ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشقیں معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے کیونکہ دونوں ٹینکوں میں ایک ہی نوعیت کا گولہ بارود استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹائپ 10 جاپان کا جدید ترین ٹینک ہے جسے 2011 میں فوج میں شامل کیا گیا تھا۔