تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ، عالمی منڈیاں غیر یقینی کا شکار

image

عالمی مالیاتی منڈیاں منگل کے روز اس وقت محتاط ہو گئیں جب تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد تک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث برینٹ کروڈ 100 ڈالر فی بیرل کی حد کے قریب پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ 4.30 ڈالر اضافے کے ساتھ 99.78 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 4.75 ڈالر اضافے سے 94.36 ڈالر تک جا پہنچا، جو حالیہ ہفتوں میں ایک دن کا بڑا اضافہ ہے۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ تیزی ایران تنازع میں بڑھتی کشیدگی، جنگ بندی کے مذاکرات میں غیر یقینی صورتحال اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث سامنے آئی ہے۔

ادھر عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا امریکا میں ایس اینڈ پی 500 اور نصداق میں کمی جبکہ ڈاؤ جونز نسبتاً مستحکم رہا۔ توانائی اور دفاعی شعبے کے حصص میں اضافہ ہوا، جبکہ ٹیکنالوجی، ایئر لائنز اور دیگر شعبے دباؤ کا شکار رہے۔

یورپ میں بھی حصص کی مارکیٹ میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی جہاں توانائی کے شعبے میں بہتری کے باوجود دیگر سیکٹرز میں نقصان نے مجموعی کارکردگی کو متاثر کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US